کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 324
کیا دیوار ذوالقرنین کا دیوار چین[1] سے کوئی تعلق ہے ؟
دیوار ذوالقرنین اور دیوار چین کے مابین کئی وجوہات کی بنا پر فرق پایا جاتا ہے :
۱۔ جو دیوار حضرت ذوالقرنین نے تعمیر کی تھی ؛ وہ یاجوج ماجوج کو روکنے کے لیے تعمیر کی تھی ؛ جب کہ دیوار چین چینی حکمرانوں نے اپنی حکومتوں کی حفاظت کے لیے تعمیر کی تھی۔
۲۔ دیوار ذو القرنین آیت کی روشنی میں لوہے اور تانبے سے تعمیر کی گئی ہے۔ جب کہ دیوار چین پتھروں اور اینٹوں سے تعمیر کردہ ہے۔
[1] دیوار چین تاریخ کی سب سے لمبی تعمیر ہے، جس کی لمبائی ۶۴۰۰ کلو میٹر تک پہنچتی ہے۔جسے ہاتھوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر ۴ قبل مسیح شروع ہوئی، اور ۱۷ صدی عیسوی کے شروع تک جاری رہی۔اس دیوار کی تعمیر کا مقصد ملک کی شمالی حدود کو حملہ آوروں سے محفوظ بنانا تھا۔ یہ دیوار چین کے شمال میں مشرقی ساحل سے شروع ہوتی ہے۔ شمال وسطی چین میں یہ دیوار سالہا سال گزرنے کے ساتھ گر گئی ہے؛ اس میں سے کچھ حصوں کی مرمت بھی کی گئی ہے۔ اس دیوار کے بڑے حصے کی لمبائی ۳۴۶۰ کلو میٹر ہے۔ اس دیوار کی اونچائی ۵ء۷ میٹر ہے۔ جب کہ اس کی چوڑائی ابتدائی بیس میں ۷۵ میٹر ہے جوکہ بعض مقامات پر تنگ ہو کر صرف ساڑھے چار میٹر رہ جاتی ہے۔ اور اس میں ایک سو اسی میٹر کے فاصلے پر نگرانی کے لیے ٹاور تعمیر کیے گئے ہیں ۔ اس کے بڑے حصے صدیاں گزرنے کے ساتھ گر گئے ہیں ۔ کیمونیسٹ حکومت نے جب۱۹۴۹ ء اقتدار سنبھالا تو تین بڑے حصوں کو دوبارہ تعمیر کیا تھا۔اب اس دیوار کو دفاع کے طور پر استعمال نہیں کیا جاتا۔