کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 322
دل میں ٹیڑھا پن پیدا کردے گا اور ان کو ان سے روزی دے گا؛ وہ لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے۔ اور جنگ اپنے ہتھیار نہیں رکھے گی یہاں تک کہ یاجوج ماجوج نکل آئیں ۔‘‘ (معجم الکبیر للطبرانی ، سلسلۃ الصحیحہ :۱۹۳۵)
یاجوج ماجوج کے بعد حج ہوگا
سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی ضرور بالضرور بیت اللہ کا حج کیا جائے گا اور عمرہ کیا جائے گا ۔‘‘(بخاری)
کیا کسی نے یاجوج ماجوج کے آگے ذوالقرنین کی تعمیر کردہ دیوارکو دیکھا ہے یا دیکھنا ممکن ہے؟
صحابہ میں سے ایک آدمی نے اسے دیکھا ہے۔ امام بخاری نے تعلیقات میں واضح الفاظ میں ذکر کیا ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا : میں نے ایک رکاوٹ دیکھی ہے، جو کہ چتر دار کپڑے کی طرح، تو آپ نے فرمایا : تم نے اسے دیکھا ہے۔ ‘‘