کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 297
گے اور خنزیر کو مار ڈالیں گے ؛امن امان لوٹ آئے گا؛ اور تلواروں کی درانتیاں بنالی جائیں گی اور ہر ایک زہریلے جانور کا زہر جاتا رہے گا۔ آسمان اپنا رزق نازل کرے گا، زمین اپنی برکت نکالے گی۔ یہاں تک کہ بچہ سانپوں کے ساتھ کھیلے گا، اور بھیڑیابکریاں چرائے گا، اور انہیں کوئی نقصان نہ دے گا، اور شیربکریاں چرائے گا انہیں کوئی نقصان نہ دے گا۔‘‘ (مسند احمد )
ان لوگوں کا مقام جوکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہوں گے
سیّدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’میری امت کے دو گروہ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے جہنم کی آگ سے بچالیا ہے۔ ایک گروہ جو ہندوستان پر لشکر کشی کرے گا؛ اور دوسرا گروہ جو عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے ساتھ ہوگا۔‘‘ (سنن النسائی)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نازل ہونے میں حکمت
اشکال:…شاید کہ آپ کے دل میں سوال پیدا ہوتا ہو کہ باقی انبیاء کرام علیہم السلام کو چھوڑ کر صرف حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو آخری زمانے میں دوبارہ نازل ہونے کے لیے کیوں چنا گیا ہے ؟
جواب: …علمائے کرام رحمۃ اللہ علیہم نے باقی انبیاء کرام علیہم السلام کو چھوڑ کر صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نازل میں