کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 295
نہیں ۔ اور بے شک آپ (یعنی ابن مریم ) نازل ہونے والے ہیں ۔ جب تم اسے دیکھو تو پہچان لینا؛ وہ درمیانے قد کے آدمی ہیں ، سفید سرخی مائل رنگ ہے؛ اور ان پر دو ہلکے پیلے رنگ کی چادریں ہوں گی۔ گویا کہ آپ کے سر مبارک سے قطرے گر رہے ہوں گے، مگر ان کو نمی بھی نہیں پہنچی ہوگی۔ وہ صلیب کو توڑ ڈالیں گے۔ اور خنزیر کو مار ڈالیں گے اس کا کھانا بند کرا دیں گے اور جزیہ موقوف کر دیں گے۔ لوگوں کواسلام کی دعوت دیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے زمانے میں تمام ملتوں کو ہلاک کردے گا سوائے اسلام کے۔ آپ کے زمانے میں اللہ تعالیٰ مسیح دجال کو ہلاک کرے گا۔ اور زمین میں امن و امان قائم ہوجائے گا۔ یہاں تک کہ اونٹ شیر کے ساتھ چرے گااور گائے چیتے کے ساتھ، بکریاں اوربھیڑیے ایک ساتھ چریں گے۔ بچے سانپوں کے ساتھ کھیلیں گے، وہ انہیں کوئی نقصان نہیں دیں گے۔ آپ چالیس سال زمین میں رہیں گے، پھر آپ کی وفات ہوگی؛ اورمسلمان آپ کی نمازجنازہ پڑھیں گے۔‘‘ (مسند احمد ، مستدرک حاکم)
٭ آسودگی اورامن و امان پھیل جائے گا۔
٭ قریشیوں کی حکومت ختم ہوجائے گی۔سیّدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ حضرت عیسیٰ میری امت میں ایک عادل حاکم اور منصف امام ہوں گے اور صلیب کو (جو نصاریٰ اپنی گردنوں میں لٹکائے رہتے ہیں ) توڑ ڈالیں گے۔ اور خنزیرکو مار ڈالیں گے ؛اور جزیہ موقوف کر دیں گے۔ زکوٰۃ لینا ترک کردیں گے۔ تو نہ بکریوں پر نہ اونٹوں پر کوئی زکوٰۃ لینے والا مقرر کریں گے۔ اور آپس میں لوگوں کے کینہ اور بغض اٹھ جائے گا۔ اور ہر ایک زہریلے جانور کا زہر جاتا رہے گا۔ یہاں تک کہ بچہ اپنا ہاتھ سانپ کے منہ میں دے دے گا وہ کچھ نقصان نہ پہنچائے گا۔ اور ایک چھوٹی بچی شیر کو بھگا دے گی وہ اس کو ضرر نہ پہنچائے گا۔ اور بھیڑ یا بکریوں میں اس طرح رہے