کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 294
میں نے جن لوگوں کو دیکھا ہے ان میں اس سے سب سے زیادہ مشابہ ابن قطن تھا ؛میں نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ: یہ مسیح دجال ہے ۔‘‘ (متفق علیہ) اشکال:…بعض لوگوں پر یہ اشکال ہوسکتا ہے کہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اور دجال کیسے ایک جگہ جمع ہوسکتے ہیں ، جب کہ دجال جب آپ کو دیکھے گا تو ایسے پگھل جائے گا جیسے نمک پگھلتا ہے؟ بلکہ دجال کیسے کعبہ میں داخل ہوسکتا ہے جب کہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونا اس پر حرام کردیا گیا ہے ؟ جواب:…یہ ایک خواب ہے جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تھا، حقیقت واقع نہیں ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دور میں ہونے والے اعمال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نازل ہونے، آپ کے دجال کو قتل کرنے، مسلمانوں کے لیے امن و امان قائم کرنے بعد آپ کے ذمہ کئی کام ہوں گے۔ جو آپ کے عہد میں پورے کیے جائیں گے؛ ان میں سے: ٭ اسلامی حکومت قائم کرنا، لوگوں کو اس کا تابع بنانا۔ اور اسلام کے علاوہ باقی تمام تحریف شدہ ادیان کو ختم کرنا۔ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے ! عنقریب تم میں ابن مریم اتریں گے وہ منصف حاکم ہوں گے صلیب توڑ دیں گے اور خنزیر کو مار ڈالیں گے اور جزیہ موقوف کر دیں گے۔‘‘ (متفق علیہ) ٭ اللہ کے دین کی سر بلندی، یہودو نصاریٰ کی دعوت کو ختم کرنا اور جزیہ کو موقوف کرنا۔ ٭ مسیح دجال کو قتل کرنا۔ ٭ لوگوں میں حق کے ساتھ فیصلے کرنا؛ عدل و انصاف اور امن پھیلانا، سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’تمام انبیاء باپ زاد بھائی ہیں ۔ ان کی مائیں علیحدہ علیحدہ ہیں اور ان کا دین ایک ہے۔ اور میں لوگوں میں سب سے زیادہ ابن مریم کے قریب ہوں ۔ اس لیے کہ میرے اور ابن مریم کے درمیان کوئی نبی