کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 259
سے فارغ ہوگا حضرت عیسیٰ )مسلمانوں سے فرمائیں گے:(جو قلعہ یا شہر میں محصور ہوں گے اور دجال ان کو گھیرے ہوگا) دروازہ قلعہ کا یا شہر کا کھول دو۔ دروازہ کھول دیا جائے گا؛ وہاں پر دجال ہوگا ستر ہزار یہودیوں کے ساتھ جن میں سے ہر ایک کے پاس تلوار ہوگی اس کے زیور کے ساتھ اور چادر ہوگی۔ جب دجال حضرت عیسیٰ کو دیکھے گا تو ایسا گھل جائے گا جیسے نمک پانی میں گھل جاتاہے ؛ اور بھاگے گا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام (فرمائیں گے :میری ایک مار تجھ کو کھانا ہے تو اس سے بچ نہ سکے گا) آخر باب لد کے پاس (جو کہ مشرق کی طرف ہے ؛ یہ ایک مشہور جگہ ہے، وہیں پر آج کل یہودیوں کا آرمی بیس کیمپ ہے) اس کو پائیں گے؛ اور اس کو اپنے ہاتھ میں موجود نیزہ ماریں گے، (اورقتل کریں گے)پھر اپنے ساتھیوں کو اپنے نیزے پر اس کے خون کے نشانی دیکھائیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ یہودیوں کو شکست دے گا۔ یہ حال ہو جائے گا کہ یہودی اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزوں میں سے جس چیز کی آڑ میں چھپے گا ؛اس چیز کو اللہ بولنے کی طاقت دے گا پتھر ہو یا درخت یا دیوار یا جانور سو ایک درخت کے جس کو غرقد کہتے ہیں (وہ یہودیوں کا درخت ہے ؛ اس لیے نہیں بولے گا ؛جس کی آڑ میں یہودی چھپے گاکہے گی: اے اللہ کے مسلمان بندے! یہ یہودی ہے تو آ اور اس کو مار ڈال)۔‘‘ (ابن ماجہ) ایک روایت میں سیّدنامجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہاں تک کہ دجال مدینہ آئے گا، وہ اس کے بیرونی علاقے پر غالب آجائے گااور اندرون شہر داخل