کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 244
اس سے پئے بے شک وہ ٹھنڈا پانی ہوگا ۔‘‘ (مسلم)
اور ایک روایت میں ہے:
’’پس لوگ جسے پانی تصور کریں گے وہ جلادینے والی آگ ہوگی؛اور جس چیز کو لوگ آگ تصور کریں گے ؛وہ ٹھنڈا میٹھا پانی ہوگا، پس تم میں سے جو اسے پالے تو اسی میں کود جائے جسے آگ تصور کرے کیوں کہ وہ ٹھنڈا میٹھا اور پاکیزہ پانی ہوگا ۔‘‘ (مسلم)
جمادات اور حیوانات میں اس کي تاثیر:… سیّدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ وہ ایک قوم کے پاس آئے گا اور انہیں دعوت دے گا تو وہ اس پر ایمان لے آئیں گے۔ اور اس کی دعوت قبول کرلیں گے، پھر وہ آسمان کو حکم دے گا تو وہ بارش برسائے گا اور زمین سبزہ اگائے گی۔ اور اسے چرنے والے جانور شام کے وقت آئیں گے، تو ان کے کوہان پہلے سے لمبے، تھن بڑے اور کوکھیں تنی ہوئی ہوں گی۔ پھر وہ ایک اور قوم کے پاس جائے گا اور انہیں دعوت دے گا وہ اس کے قول کو رد کر دیں گے۔ تو وہ اس سے واپس لوٹ آئے گا، پس وہ قحط زدہ ہو جائیں گے کہ ان کے پاس دن کے مالوں میں سے کچھ بھی نہ رہے گا اسے کہے گا کہ اپنے خزانے کو نکال دے تو زمین کے خزانے اس کے پاس آئیں گے۔‘‘ (مسلم)
یہ بھی اس کا فتنہ ہوگاکہ ایک گنوار