کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 24
میں گفتگو کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تم کس بات کا تذکرہ کر رہے ہو؟‘‘ ہم نے عرض کیا:’’ ہم قیامت کا تذکرہ کر رہے ہیں ۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’وہ ہرگز قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ تم اس سے پہلے دس علامات دیکھ لوگے۔‘‘
پھر آپ نے ان کو ذکر کیا، جو درج ذیل ہیں :
۱۔ دھواں ۲۔دجال
۳۔ دابۃ الارض(چوپایہ ) ۴۔ سورج کا مغرب سے طلوع ہونا
۵۔سیّدنا عیسیٰ بن مریم کا نازل ہونا ۶۔ یاجوج وماجوج
تین جگہوں کے دھنسنے کے واقعات:
۷۔ ایک دھنسنا مشرق میں ۸۔ ایک دھنسنا مغرب میں
۹۔ایک دھنسنا جزیرہ العرب میں ۔[1]
۱۰۔یمن سے نکلنے والی آگ جو لوگوں کوحشر( جمع ہونے کی جگہ) کی طرف لے جائے گی۔
بعض دوسری احادیث امام مہدی میں کعبہ گرانے کے واقعہ اور زمین سے قرآن کے اٹھائے جانے کا ذکر بھی آیا ہے۔ جیسا کہ آگے ان کا تذکرہ آرہا ہے۔ [2]
****
[1] اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔
[2] دیکھیں : نشانی نمبر ۱۳۱۔ ۱۲۶۔ ۱۲۱۔