کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 236
مقناطیسی کھینچاؤ کا نظریہ اور اس کا مثلث برمودا کے واقعات سے تعلق:…جہاز میں مختلف قسم کے پیمائشی آلات مثلث برمودا کے اوپر سے گزرتے وقت مضطرب ہوجاتے ہیں ، اور انتہائی اچانک حرکت میں آجاتے ہیں ، ایسے ہی سمندری جہازوں کے آلات بھی حرکت میں آجاتے ہیں ۔ جو یہاں پر مقناطیسی قوت یا انتہائی سخت اور عجیب و غریب قسم کی قوت جذب پر دلالت کرتے ہیں ۔ مسیح دجال کے خروج سے پہلے لوگوں کے احوال عربوں کی قلت سیّدہ ام شریک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ لوگ دجال سے پہاڑوں کی طرف بھاگیں گے ۔‘‘ ام شریک نے عرض کیا : ’’اے اللہ کے رسول! ان دنوں عرب کہاں ہوں گے ؟‘‘