کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 23
علامات ِقیامت کی اقسام قیامت کی نشانیوں کی دو قسمیں ہیں : ۱۔چھوٹی نشانیاں ۲۔بڑی نشانیاں پہلی قسم:…چھوٹی نشانیاں اس کی بھی دو قسمیں ہیں : ۱۔ دُور کی نشانیاں ۲۔ متوسط نشانیاں ۱۔دور کي نشانیاں :ان سے مراد وہ نشانیاں ہیں جو ظاہر ہوئیں اور گزرچکیں ۔یہ چھوٹی نشانیاں ہیں ۔ وقوع ِ قیامت کی گھڑی سے دور ہونے کی وجہ سے۔ جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت، چاند کا دو ٹکڑے ہونا، اورمدینہ منورہ سے ایک بہت بڑی آگ کا ظاہر ہونا۔ (دیکھیں علامت نمبر ۱-۳-۱۳) ۲۔ متوسط نشانیاں :وہ نشانیاں جوظاہر تو ہوئی ہیں مگر ختم نہیں ہوئیں ؛ بلکہ روزانہ بڑھ رہی ہیں ، یہ نشانیاں بہت زیادہ ہیں ۔ ان کا شمار بھی قیامت کی چھوٹی نشانیوں میں ہوتا؛ جیسا کہ آگے آرہا ہے۔ ان میں سے جیسے لونڈی کا اپنے آقا کو جنم دینا۔ ننگے پاؤں اور ننگے سر والے بکریوں کے چرواہوں کا بڑی بڑی عمارتیں تعمیر کرنا۔ اور تیس جھوٹے دجالوں کاظاہر ہونا جو نبوت کا دعویٰ کریں گے۔ دوسری قسم:… بڑی نشانیاں یہی وہ نشانیاں ہیں جن کے بعد قیامت آئے گی۔ یہ دس نشانیاں ہیں ، ان میں سے کوئی ایک بھی پوری نہیں ہوئی۔ سیّدناحذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہمارے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہم آپس