کتاب: دنیا کا خاتمہ - صفحہ 22
أشراط الساعۃ ’’قیامت کی نشانیوں ‘‘ کا معنی
أشراط (علامات)
اشراط: شرط کی جمع ہے۔ شرط نشانی یا علامت کو کہتے ہیں ۔ اشراط الساعۃ سے مراد قیامت کی نشانیاں اور اسباب ہے۔ یہی وہ نشانیاں ہیں جن کے بعد قیامت قائم ہوگی۔[1]
الساعۃ (قیامت)
اس سے مراد وہ گھڑی ہے جس میں قیامت قائم ہوگی۔ اور اس کا نام ’’الساعۃ‘‘ یعنی ایک گھڑی اس لیے رکھا گیا ہے کہ یہ گھڑی بھر میں لوگوں کو گھیرلے گی اورتما م لوگ ایک چیخ سے مر جائیں گے۔[2]
[1] الصحاح للجوہری ۳/ ۱۳۶۔ غریب الحدیث لابن الأثیر ۲/۴۶۰۔
[2] غریب الحدیث لابن الأثیر ۲/۴۶۰۔