کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 92
پھیرنا۔ جیسا کہ جادو کے علاج کی دوسری قسم کے حصہ (ج) میں نمبر ۱ تا ۱۱ کے تحت گزرچکاہے۔
۳: مذکور بالا آیات پڑھ کر پانی پر دم کیا جائے۔ پھر مریض اس پانی میں سے کچھ پی لے اور باقی پانی اپنے اوپر ڈال لے۔ [1] یا زیتون کے تیل پر دم کیا جائے اور مریض اس کی مالش کرلے۔ [2] اگر زمزم کا پانی مل جائے یا بارش کا پانی دستیاب ہو تو اس پر پڑھ کر پھونک مارنا زیادہ مفید ہے۔
۴: مریض کو قرآن کی آیات لکھ کر دے دی جائیں اور وہ انہیں دھو کر پی لے تو ایسا کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ [3] ان
[1] ابو داؤد: ۴/ ۱۰۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے لیے ایسا ہی کیا تھا۔
[2] مسند احمد: ۳/ ۴۹۷۔ نیز دیکھئے: سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ: ۱/ ۱۰۸، حدیث: ۳۷۹۔
[3] دیکھئے: زاد المعاد: ۴/ ۱۷۰۔ فتاویٰ ابن تیمیہ: ۱۹/ ۶۴۔