کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 9
عظمیٰ نہیں ۔ اللہ کریم نے اس با ت کا ذکر یوں فرمایا ہے:
﴿اَ لْیَوْمَ یَئِسَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ دِیْنِکُمْ فَـلَا تَخْشَوْھُمْ وَاخْشَوْنِط اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًاط﴾ (سورۃ المائدہ:۳)
’’آج (حجۃ الوداع کے موقعہ پر)کفار تمہارے دین (کے غلبہ) سے (اپنی سازشوں کی ناکامی میں ) نا اُمید ہو گئے ہیں ۔ پس تم اُن سے مت ڈرو اور مجھی سے ڈرتے رہو۔ اور آج میں ( اللہ خالق کائنات) نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے، اور اپنی یہ نعمت تم پر پوری کر دی ہے اور تمہارے لیے اسلام کو بطورِ دین پسند کر لیا ہے۔‘‘
اللہ کے دین حنیف ، اسلام کی صداقت اور اس کی دائمی ہونے کی اس سے بڑی دلیل اور کیا ہو گی کہ اس کی حفاظت اللہ