کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 80
پیٹ بھر دیتا ہے اور بیماریوں کے لیے شفا بھی۔ ‘‘
اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ’’ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مشکوں اور برتنوں میں زمزم کا پانی اُٹھا کر لے جاتے اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیماروں پر انڈیلتے بھی تھے اور اُنھیں پلاتے بھی تھے۔ ‘‘ اسی لیے سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خود بھی ایسا کرتی تھیں ۔ [1]
امام ابن قیم رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’ میں نے خود بھی اور دیگر علماء نے بھی آبِ زمزم کے ذریعے شفا کا تجربہ کیا ہے اور نہایت حیران کن نتائج دیکھے ہیں ۔ میں نے تو کئی ایک بیماریوں میں اللہ کے حکم سے اس کے ساتھ شفاء حاصل کی ہے۔ ‘‘
[1] صحیح الترمذی: ۱/۲۸۴ وسلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ للألبانی: ۲/۵۷۲، ح: ۸۸۳۔