کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 79
ہیں ۔ محمد کمال عبدالعزیز کی ’’ الأطعمۃ القرآنیۃ غذائٌ ودوائٌ ‘‘ (بالخصوص: ۷/۲۲۵) کا مطالعہ کرلیجیے۔ آبِ زمزم: سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ رُوئے زمین پر سب سے عمدہ پانی زمزم ہے۔ اس میں غذائیت اور شفاء ہے ‘‘[1] سیّدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إِنَّھَا مُبَارَکَۃٌ، إِنَّھَا طَعَامُ طُعْمٍ وَشِفَائُ سُقْمٍ)) [2] ’’ بلاشبہ زمزم کا پانی برکت والا ہے ۔وہ کھانا بھی ہے جو
[1] صحیح الجامع الصغیر للألبانی: ۳۳۲۲۔ ومجمع الزوائد۔ [2] صحیح مسلم / ح: ۶۳۵۹ والبیھقی والطبراني ومجمع الزوائد: ۳/۲۸۶۔