کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 73
۶: سحرِ ہوائف :… چیخ و پکار، اس کی علامت یہ ہوتی ہے کہ جاگتے ہوئے وسوسے بہت آتے ہیں اور سوتے ہوئے ڈراؤنے خواب۔ ایسے آدمی کو پچھلے صفحات میں ذکر کردہ علاج کے علاوہ روزانہ سونے سے پہلے باوضو ہو کر ، آیۃ الکرسی پڑھنے کے بعد یہ دُعا بھی پڑھ لینی چاہیے:
(( بِسْمِ اللّٰہِ وَضَعْتُ جَنْبِيْ۔ أَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَاخْسَأْ شَیْطَانِيْ وَفُکَّ رِھَانِيْ وَاجْعَلْنِيْ فِی النَّدِيِّ الْأَعْلٰی)) [1]
۷: سحرِ امراض :… جیسے مرگی کا دورہ ، جسم کے کسی ایک حصے میں ہمیشہ مرض رہنا اور حواس خمسہ میں سے کسی ایک کا ناکارہ
[1] سنن ابی داؤد / کتاب الأدب / حدیث: ۵۰۵۴ شیخ البانی رحمہ اللہ نے مشکوٰۃ المصابیح کی حدیث نمبر: ۲۴۰۹ پر اسے صحیحٌ قرار دیا ہے۔