کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 72
جادو کے جو علاج لکھے ہیں وہ سب اقسام کو محیط ہیں ۔
۱: سحرِ تفریق :… جدائی ڈالنے والا جادو۔ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر: ۱۰۲ اور صحیح مسلم کی ایک حدیث میں اس کا ذکر موجود ہے۔
۲: سحرِ محبت :… سلسلۃ الأحادیث الصحیحہ کی حدیث نمبر: ۳۳۱ میں اس کا ذکر کیاگیا ہے۔ بالعموم تعویذ، گنڈے کے ذریعے اس جادو کا عمل کیا جاتا ہے۔
۳: سحرِ تخیل :… سورۂ طٰہٰ کی آیت نمبر: ۶۶، سورۃ الاعراف کی آیت نمبر ۱۱۶، اور صحیح البخاری کی حدیث نمبر: ۵۷۶۵ میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔
۴: سحرِ جنون :… اس کا ذکر صحیح سنن ابی داؤد : ۲/۷۳۷ / کتاب الطب میں موجود ہے۔
۵: سحرِ خمول :… کاہلی و سستی کا جادو۔