کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 71
ائمہ کرام کے فتاویٰ درج کرنے کے بعد ’’ جادو کا توڑ ‘‘ والا عنوان قائم کیا ہے اور اس کے ذیل میں جادو کے ذریعے پیدا ہونے والی گیارہ عدد بڑی بڑی خرابیوں ، مصیبتوں اور بیماریوں کا ذکر کرکے اُن کا علاج بھی قرآن و سنت کی روشنی میں بتلایا ہے۔ یعنی بذریعہ جادو پیدا ہونے والی ہر بیماری کا الگ الگ علاج۔ بعینہٖ اُن کی کتاب ’’وقایۃ الاِنسان مِنَ الْجِنِّ وَالشَّیْطَانِ‘‘ بھی ہمارے زیر بحث موضوع کے لیے نہایت مفید ہے۔ اسی طرح دکتور عرم سلیمان الأشقر حفظہ اللہ نے بھی اپنی کتاب ’’ عالم الجنِّ وَالشَّیَاطِیْن‘‘ میں اپنے موضوع پر دلائل جمع کرنے کا حق ادا کر دیا ہے۔
جادو کی اقسام:
شیخ وحید بن عبدالسلام بالیؔ نے جادو کی جو اقسام بیان کی ہیں ان کا ذکر یہاں اس لیے فائدہ سے خالی نہیں کہ ہم نے اوپر