کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 70
ان احادیث مبارکہ میں نجومیوں ، کاہنوں اور جادوگروں اورعاملوں وغیرھم کے پاس جا کر اُن سے اپنے مسائل و مصائب کے بارے دریافت کرنے اور ان کے بتائے ہوئے جوابات اور عملوں کی تصدیق پر سخت وعید موجود ہے۔ [1] ایک عربی سلفی عالم دین فضیلۃ الشیخ / وحید بن عبدالسلام بالی نے مندرجہ بالا موضوع پر اپنی مشہور و معروف تصنیف ’’ اَلصّارِمُالْبَتَّارُ فِی التَّصدِّی لِلسَّحَرَۃِ الْأَشْرَارِ ‘‘ (طبع دار ابن الھیثم بالقاھرہ،ص:۴۳) میں جادوگر کو پہچاننے کی (۱۳ عدد) نشانیاں بھی بتلائی ہیں اور شریعت اسلامیہ میں جادو کے حکم پر کبار
[1] دیکھئے: حکم السِّحر والکھانۃ وما یتعلق بھا ، ص: ۴ تا ۷ الطبعۃ الثالثۃ عام ۱۴۲۳ ھ برأسۃ إدارۃ البُحوث العلمیۃ والإفتاء والدعوۃ والارشاد بالریاض۔