کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 69
أَتٰی کَاھِنًا فَصَدَّقَہُ بِمَا یَقُوْلُ فَقَدْ کَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ صلي اللّٰه عليه وسلم )) [1]
’’ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو بدفالی کرے یا جس کے لیے (اس کی رضا مندی یا کہنے پر ) بدفالی کی جائے یا وہ خود غیب کی باتیں بتلائے (کہانت کرے) یا اس کو (اس کی رضا مندی اور کہنے پر) غیب کی باتیں بتلائی جائیں ۔ یا وہ جادو کرے یا اس کے لیے (اس کی رضامندی اور کہنے سے کسی پر) جادو کیا جائے۔ اور جو شخص کاہن کے پاس آیا اور اُس نے اس کی (کسی پوشیدہ) بات کی تصدیق کی تو ان میں سے ہر شخص نے محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل شدہ شریعت کا انکار کیا۔ ‘‘
[1] مسند البزار باسنادٍ جیِّدٍ۔