کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 65
آج کل پوری دنیا میں بالعموم اور پاکستانی، ہندوستانی، بنگالی معاشرے میں بالخصوص حبّ و بغض کی عملیات، طلسمات و شعبدات، حاضرات و مسمریز م وغیرہ کا جو بازار گرم ہے اور آخری درجہ کے جاہل، دھوکے باز اور لوگوں کی عزتوں سے کھیلنے والے یہ عامل، جادوگر اور کاہن قسم کے لوگ جو سادہ لوح عوام کو دھوکہ دے کر اُنہیں بے وقوف بنائے پھرتے ہیں ، ان کے بارے میں محدّث العصر، اللہ کے ولی، علامہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ جادو وغیرہ کے (مسلمان) مریض کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی بیماری دریافت کرنے یا علاج معالجہ کی غرض سے ان کاہنوں ، نجومیوں (جادوگروں ، شعبدہ بازوں اور مسمریزم کا عمل کرنے والوں ) کے پاس جائے کہ جو پوشیدہ باتوں کی معرفت کا دعویٰ کرتے ہوں ۔ نہ ہی کسی مسلمان کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ ان کی بتلائی ہوئی باتوں کی تصدیق کرے۔ اس لیے یہ لوگ