کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 63
بالتحقیق یہودیوں کو معلوم ہے کہ جو کوئی (اپنا ایمان دے کر) جادو خریدے گا، اس کے لیے آخرت میں (سکون اور آرام، سکھ اور چین کا) کوئی حصہ نہیں ہے۔ اور نہایت ہی برا ہے (وہ دنیاوی مفادات کا سودا) کہ جس کے بدلے اُنہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا ہے۔ کاش کہ وہ اس بات کا علم رکھتے ہوتے۔ ‘‘ اس آیت مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جادو کے اثر سے دو آدمیوں کے درمیان بُعد اور دشمنی پیدا ہوجاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں جادو کی تاثیر احادیث مبارکہ سے بھی ثابت ہے کہ آدمی پر جادو ہوجاتا ہے۔ اکثر علمائِ کرام نے حُبّ و بُغض کا عمل کرنا، اسی طرح طلسمات و شعبدہ جات، حاضرات اور مسمریزم وغیرہ کو سحر (جادو) میں داخل کیا ہے۔ جو شخص متبّع سنت ہو اس کو ان باتوں سے پرہیز کرنا لازم ہے۔ ہمارے عجمی معاشرے کی عورتیں تو ،