کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 60
جمہور عُلماء حق اھل السُّنّہ والجماعۃ عُلماء اھل الحدیث کا مسلک یہ ہے کہ ہر جادو محض تخیّل نہیں ہوتا بلکہ ’’ سحر ‘‘ کئی اقسام کا ہوتا ہے۔ بعض قسم کا جادو واقعی تخیّل ہوتا ہے، مگر بعض قسم کے جادو مبنی برحقیقت ہوتے ہیں ۔ اس لیے سرے سے جادو کی حقیقت کا انکار صحیح نہیں ہے۔ جیسا کہ سورۃ البقرہ کی درج ذیل آیت سے اس بات کا پتہ صاف چل رہا ہے:
﴿ وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا الشَّیٰطِیْنُ عَلٰی مُلْکِ سُلَیْمٰنَ وَمَا کَفَرَ سُلَیْمٰنُ وَلٰکِنَّ الشَّیٰطِیْنَ کَفَرُوْا یُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَآ اُنْزِلَ عَلَی الْمَلَکَیْنِ بِبَابِلَ ھَارُوْتَ وَمَارُوْتَ،وَمَا یُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حتّٰی یَقُوْلَآ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَۃٌ فَلَا تَکْفُرْ،فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْھُمَا مَا یُفَرِّقُونَ بِہٖ بَیْنَ الْمَرْئِ وَزَوْجِہٖ،وَمَا ھُمْ بِضَآرِّیْنَ بِہٖ