کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 59
’’ زیتون کا تیل کھاؤ اور اس کی مالش کرو۔ کیونکہ یہ مبارک درخت کا تیل ہے۔‘‘ [1] نیز تجربہ و استعمال اور مطالعہ کتب سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ زیتون کا تیل سب سے بہتر تیل ہے۔ [2] اسی طرح غسل کرنا، طہارت و صفائی حاصل کرنا اور خوشبو لگانا بھی طبعی علاج میں شامل ہے۔ [3] جادو کے بارے میں ایک حقیقت پسندانہ تحریر: جادو کی حقیقت اور جادوگروں ، نجومیوں اور کاہنوں وغیرہ کے بارے میں شرعی حکم پر ایک مختصر تحریر ملاحظہ فرمائیں ۔
[1] مسند احمد: ۳/ ۴۹۷۔ جامع ترمذی۔ سنن ابن ماجہ۔ شیخ البانی نے صحیح ترمذی: ۲/ ۱۶۶ میں اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔ [2] دیکھئے: فتح الحق المبین، ص: ۱۴۲۔ [3] حوالہ سابق، ص: ۱۴۵۔