کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 54
کر وہاں سے خون نکال دیا جائے۔ اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو الحمدللہ مذکورہ بالا علاج ہی کافی ہوگا۔ [1]
سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اگر تمہاری دواؤں میں سے کسی میں بھلائی ہے یا (راوی کو شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) فرمایا: تمہاری ان دواؤں میں بھلائی ہے … تو؛ (1) پچھنا لگوانے یا (2) شہد پینے یا (3) آگ سے داغنے میں ہے، بشرطیکہ مرض کے موافق ہو۔ اور
[1] دیکھئے: زاد المعاد: ۴/ ۱۲۵۔ اس جگہ جادو ہو جانے کے بعد اس کے علاج کی چند قسمیں مذکور ہیں ۔ تجربہ کے بعد اگر یہ مفید ثابت ہوں تو ان کے کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ نیز دیکھئے: مصنف ابن ابی شیبہ: ۷/۳۸۶، ۳۸۷۔ فتح الباری: ۷/۲۳۳، ۲۳۴۔ مصنف عبدالرزاق: ۱۱/۱۳۔ الصارم البتار، ص: ۱۹۴ تا ۲۰۰۔ السحر حقیقتہ وحکمہ، تالیف ڈاکٹر مسفر الدمینی، ص: ۶۴ تا ۶۶۔