کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 51
وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَکَ شَیْئٌ …))[1] ’’ اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے رب، عرش عظیم کے رب! ہمارے اور ہر چیز کے رب! دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے اور تورات، انجیل اور قرآن کو نازل کرنے والے! میں ہر اس چیز کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس کی پیشانی کو تو پکڑے ہوئے ہے۔ تو ہی اوّل ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں ۔ اور تو ہی آخر ہے تیرے بعد کوئی چیز نہیں ، اور تو ہی ظاہر ہے تیرے اوپر کوئی چیز نہیں ۔ اور تو ہی پوشیدہ ہے تجھ سے مخفی (اور قریب تر) کوئی چیز نہیں … ‘‘ ۹: (( بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَيْئٍ یُؤْذِیْکَ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اللّٰہُ
[1] صحیح مسلم: ۴/۲۰۸۴، حدیث : ۶۸۸۹۔