کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 43
میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔ ‘‘[1]
مذکورہ بالا آیات اور سورتوں کو پڑھ کر پانی پر دم کرنے کے بعد مریض اس پانی میں سے تین بار تھوڑا تھوڑا پی لے اور باقی پانی سے غسل کرلے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اس سے مرض دور ہوجائے گا۔ اور اگر یہی عمل دوبار یا اس سے بھی زیادہ بار کرنے کی ضرورت پیش آئے تو ایسا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ، یہاں تک کہ مرض کا خاتمہ ہوجائے۔ اس عمل کا بار بار تجربہ کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے فائدہ بخشا ہے۔ جس شخص کو جادو وغیرہ کے ذریعے بیوی سے صحبت کرنے سے روک دیا گیا ہو تو یہ عمل اس کے لیے نہایت مفید ہے۔
[1] دیکھئے: فتاویٰ ابن باز: ۳/۲۷۹۔ فتح المجید، ص: ۳۴۶۔ الصارم البتار فی التصدی للسحرۃ والاشرار، تالیف شیخ وحید عبدالسلام، ص: ۱۰۹ تا ۱۱۷۔ مؤخر الذکر کتاب میں مفید مفصل اور بحکم الٰہی نفع بخش دم مذکور ہے۔ نیز دیکھئے مصنف عبدالرزق: ۱۱/ ۱۳۔ فتح الباری:۱۰/۲۳۳۔