کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 42
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔ اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے۔ اور گرہ میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔ اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وہ حسد کرے۔ ‘‘ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ o مَلِکِ النَّاسِ o اِِلـٰہِ النَّاسِ o مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ o الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ o مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ o ﴾ (الناس) ’’ آپ کہہ دیجیے کہ میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آتا ہوں ۔ لوگوں کے مالک کی۔ لوگوں کے معبود کی۔ وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔ جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ خواہ وہ جنوں