کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 39
فَاُلْقِيَ السَّحَرَۃُ سُجَّدًا قَالُوْآ اٰمَنَّا بِرَبِّ ھٰرُوْنَ وَمُوْسٰی o ﴾ (طٰہٰ:۶۵۔۷۰)
’’ جادوگر کہنے لگے کہ اے موسیٰ! یا تو تو پہلے پھینک یا ہم پہلے پھینکنے والے بن جائیں ۔ موسیٰ نے جواب دیا کہ نہیں تم ہی پہلے پھینکو(جب انہوں نے رسیاں اور لاٹھیاں پھینکیں ) تو موسیٰ کو یہ خیال گزرنے لگا کہ ان کی رسیاں اور لکڑیاں ان کے جادو کے زور سے دوڑ بھاگ رہی ہیں ۔ پس موسیٰ نے اپنے دل ہی دل میں ڈر محسوس کیا۔ ہم نے فرمایا کہ کچھ خوف نہ کر، یقینا تو ہی غالب اور برتر رہے گا۔ اور تیرے داہنے ہاتھ میں جو ہے اسے پھینک دے کہ ان کی تمام کاریگری کو وہ نگل جائے گا، انہوں نے جو کچھ بنایا ہے یہ صرف جادوگروں کے کرتب ہیں ۔ اور جادوگر کہیں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا۔ اب تو