کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 38
ان سے فرمایا کہ (میدان میں ) پھینکو جو کچھ تم پھینکنے والے ہو۔ سو جب انھوں نے پھینکا تو موسیٰ نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم لائے ہو جادو ہے۔ یقینا اللہ اس کو ابھی درہم برہم کردے گا۔ اللہ تعالیٰ فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا۔ اور اللہ حق کو اپنے فرمان سے ثابت کردیتا ہے گو مجرم کیسا ہی ناگوار سمجھیں ۔ ‘‘
﴿ قَالُوْا یٰمُوْسٰٓی اِمَّآ اَنْ تُلْقِيَ وَاِمَّآ اَنْ نَّکُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰی o قَالَ بَلْ اَلْقُوْا فَاِذَا حِبَالُھُمْ وَعِصِیُّھُمْ یُخَیَّلُ اِلَیْہِ مِنْ سِحْرِھِمْ اَنَّھَا تَسْعٰی o فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِہٖ خِیْفَۃً مُّوْسٰی o قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعْلیٰ o وَاَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِکَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا اِنَّمَا صَنَعُوْا کَیْدُ سٰحِرٍ وَلَا یُفْلِحُ السّٰحِرُ حَیْثُ اَتٰی o