کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 32
ھ۔ ممکن ہو تو صبح نہار منہ سات کھجوریں کھائے، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’ جس نے صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھالیں اسے اس دن کوئی زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ ‘‘[1]
افضل یہ ہے کہ یہ عجوہ کھجوریں مدینہ طیبہ کے دونوں جانب واقع سیاہ پتھریلی زمین کے درمیان (کے باغات) کی ہوں ۔ جیسا کہ صحیح مسلم کی روایت میں ہے۔ لیکن ہمارے شیخ علامہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ کی رائے یہ ہے کہ؛ مدینہ کی تمام کھجوروں میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے چاہے عجوہ نہ بھی ہوں ۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
[1] صحیح بخاری: ۱۰/۲۴۷، حدیث: ۵۷۷۹۔ مسلم: ۱۶۱۸، حدیث: ۵۳۳۹۔