کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 31
کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا اور اسی طرح کے دیگر اذکار اور دعاؤں کی پابندی کرے۔ میں نے ان وظائف و اذکار اور دعاؤں کا ایک بڑا حصہ اپنی کتاب (حصن المسلم) میں حالات و کیفیات اور مقامات و اوقات کی مناسبت سے ذکر کردیا ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان اذکار اور دعاؤں کی پابندی اللہ تعالیٰ کے حکم سے جادو، نظر بد اور جنات سے بچنے کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔ ان آفات و مصائب کا شکار ہوجانے کے بعد یہی اذکار و وظائف اور دعائیں ان کا بہترین علاج بھی ہیں ۔ [1]
[1] دیکھئے: زاد المعاد: ۴/ ۱۲۶۔ مجموع فتاویٰ علامہ ابن باز: ۳/ ۲۷۷۔ نیز دیکھئے: اسی کتاب کے صفحہ:… پر ’’ نظر بد کے علاج کی تیسری قسم ‘‘ … وہ دس اسباب جن کے ذریعہ حاسد اور جادوگر کے شر کو دور کیا جاتا ہے … والے عنوان کے تحت دیکھیں ۔