کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 29
جاننے والا ہے۔ ‘‘
ب ہر فرض نماز کے بعد، سوتے وقت اور صبح و شام آیۃ الکرسی پڑھے۔ [1]
[یہ آیت کریمہ آگے درج ہے، جن کو یاد نہ ہو وہ وہاں سے یاد کرلیں ۔]
ج۔ صبح و شام اور سوتے وقت تین تین مرتبہ ﴿ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ ﴾ اور معوذ تین ﴿ قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ اور ﴿ قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴾ پڑھے۔
[یہ سورتیں آگے درج ہیں ، جن کو یاد نہیں وہاں سے یاد کرلیں ۔]
[1] مستدرک حاکم: ۱/ ۵۶۲۔ حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور ذہبی نے اس کی تائید کی ہے۔ نیز دیکھئے: صحیح الترغیب والترہیب للألباني: ۱/ ۲۷۳، حدیث: ۶۵۸۔