کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 27
جادو کا علاج جادو کے شرعی علاج کی دو قسمیں ہیں : پہلی قسم: وہ اعمال جن کے ذریعے جادو کا اثر ہونے سے پہلے اس سے بچاؤ کیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے بعض یہ ہیں : ۱: تمام فرائض کی بروقت ادائیگی، تمام محرمات سے اجتناب اور تمام برائیوں سے توبہ کرنا۔ ۲: قرآنِ کریم کی بکثرت تلاوت کرنا۔ اس طرح کہ آدمی روزانہ قرآنِ کریم کے کچھ حصہ کی تلاوت بطورِ وظیفہ متعین