کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 262
’’اے اللہ! مجھے حق پر ثابت قدم رکھ اور مجھے ہدایت دینے والا اور ہدایت یاب بنا دے۔‘‘ ۱۲۲۔ ((اَللّٰہُمَّ آتِنِی الْحِکْمَۃَ الَّتِی مَنْ أَوْتِیَہَا فَقَدْ أُوتِیَ خَیْرًا کَثِیْرًا۔))[1] ’’اے اللہ! مجھے حکمت عطا کر دے کہ جسے وہ حکمت مل جاتی ہے اسے خیر کثیر سے نواز دیا جاتا ہے۔‘‘ اے اللہ! ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، آپ کے تمام آل و اصحاب پر اور تا قیامت ان کی سچی پیروی کرنے والوں پر رحمت و سلامتی نازل فرما۔ آمین
[1] اللہ سبحان و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ یُّؤْتِی الْحِکْمَۃَ مَنْ یَّشَآئُ وَ مَنْ یُّؤْتَ الْحِکْمَۃَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا کَثِیْرًا﴾(البقرہ: ۲۶۹) ’’وہ جسے چاہے حکمت دیتا ہے، اور جو شخص حکمت دے دیا جائے وہ بہت ساری بھلائی دیا گیا۔‘‘