کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 261
وَأَرْضِنَا وَارْضَ عَنَّا)) [1] ’’اے اللہ! ہمیں زیادہ کر کم نہ کر، ہمیں عزت دے ذلیل نہ کر، ہمیں (اپنے فضل سے) نواز اور محروم نہ کر، ہمیں فوقیت دے ہم پر دوسروں کو فوقیت نہ دے، اور ہمیں خوش کر اور تو بھی ہم سے راضی ہو جا۔‘‘ ۱۲۰۔ ((اَللّٰہُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِی فَأَحْسِنْ خُلُقِی۔))[2] ’’اے اللہ! تو نے میری بہترین تخلیق فرمائی ہے، پس میرے اخلاق بھی بہتر بنا دے۔‘‘ ۱۲۱۔ ((اَللّٰہُمَّ ثَبِّتْنِی وَاجْعَلْنِی ھَادِیًا مَّہْدِیًّا۔))[3]
[1] ترمذی: ۵/۳۲۶، حدیث: (۳۱۷۳) حاکم: ۲/۷۸، حاکم نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے اور شیخ عبدالقادر ارنائوط نے اسے حسن قرار دیا ہے، دیکھئے: جامع الاصول: ۱۱/۲۸۲، حدیث: (۸۸۴۷) بتحقیق ارناؤوط۔ [2] احمد: ۶/۶۸، ۱۵۵، ۱/۴۰۳۔ علامہ البانی نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے، دیکھئے: ارواء الغلیل: ۱/۱۵۵، حدیث: (۷۴) [3] اس کی دلیل جریر رضی اللہ عنہ کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ہے، دیکھئے: بخاری مع فتح الباری: ۶/۱۶۱۔