کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 260
کتاب دی گئی ہے اے معبود برحق۔‘‘ [آمین]
۱۱۸۔ ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِی، وَارحَمْنِی وَاہْدِنی وَعَافِنِی، وَارْزُقْنِی)) [1]
((…وَاجْبَُرِْنِیْ وَارْفَعْنِی۔))[2]
’’اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت عطا کر، مجھے رزق دے، میرے نقصان پورے کر اور میرے درجات بلند کر۔‘‘
۱۱۹۔ ((اَللّٰہُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا، وَأَکْرِمْنَا وَلَاتُہِنَّا، وَأَعْطِنَا وَلَا تَحْرِمْنَا، وَآثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَیْنَا،
[1] مسلم: ۴/۲۰۷۲، ۲۰۷۳، ۲۰۷۸۔مسلم ہی کی ایک دوسری روایت میں ہے: ’’یہ کلمات تمہارے لیے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں اکٹھا کر دیں گے‘‘ اور ابودائود: ۱/۲۲۰ میں ہے کہ جب دیہاتی واپس پلٹا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس نے اپنے دونوں ہاتھ بھلائی سے بھر لیے۔‘‘
[2] دیکھئے: صحیح ابن ماجۃ: ۱/۱۴۸۔ صحیح ترمذی: ۱/۹۰۔