کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 259
امن و امان کا سوال کرتا ہوں ۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس چیز کے شر سے جو تو نے ہمیں عطا کی ہے اور اس چیز کے شر سے بھی جو تو نے ہم سے روک لی ہے۔ اے اللہ! ہمارے لیے ایمان کو محبوب بنا دے اور اسے ہمارے دلوں میں مزین کر دے، اور ہمارے لیے کفر، گناہ اور نافرمانی کو ناپسندیدہ بنا دے اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل کر دے۔ اے اللہ! ہمیں اسلام کی حالت میں وفات دے، اسلام پر ہی زندہ رکھ اور نیک لوگوں کی جماعت سے ملا دے، در آنحالیکہ ہم رسوائی اور فتنہ کا شکار نہ ہوں ۔ اے اللہ! تو ان کافروں کو ہلاک کر جو تیرے رسولوں کی تکذیب کرتے ہیں اور تیری راہ سے روکتے ہیں ، اور ان پر اپنا عذاب و عقاب مسلط کر دے۔ اے اللہ! ان کافروں کو تباہ کر جنہیں