کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 258
’’اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے، اے اللہ! جسے تو کشادہ کر دے اسے کوئی تنگ کرنے والا نہیں اور جسے تو تنگ کر دے اسے کوئی کشادہ کرنے والا نہیں ، جسے تو گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور جسے تو ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ، جسے تو عطا نہ کرے اسے کوئی دینے والا نہیں اور جسے تو عطا کر دے اس سے کوئی روکنے والا نہیں ، جسے تو دور کر دے اسے کوئی قریب کرنے والا نہیں اور جسے توقریب کر دے اسے کوئی دور کرنے والا نہیں ۔ اے اللہ! ہمیں تو اپنی برکتیں ، اپنی رحمت، اپنا فضل اور اپنا رزق کثرت سے عطا فرما۔ اے اللہ! میں تجھ سے ان دائمی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو نہ بدلیں اور نہ ختم ہوں ۔ اے اللہ! میں تجھ سے تنگی کے دن نعمت کا اور خوف کے دن