کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 250
۱۰۷۔ ((اَللّٰہُمَّ جَنِّبْنِی مُنْکَرَاتِ الْأَخْلَاقِ وَالْأَھْوَائِ وَالْأَعْمَالِ وَالْأَدْوائِ۔))[1] ’’ اے اللہ! تو مجھے برے اخلاق، بری خواہشات، برے اعمال اور بری بیماریوں سے محفوظ رکھ۔‘‘ ۱۰۸۔ ((اَللّٰہُمَّ قَنِّعِی بِمَا رَزَقَتَنِیْ وَبَارِکْ لِی فِیْہِ، وَاخْلُفْ عَلَیَّ کُلَّ غَائِبَۃٍ لِی بِخَیْرٍ۔))[2] ’’اے اللہ! جو رزق تو مجھے دے اس پر مجھے قناعت کرنے والا بنا اور اس میں مجھے برکت عطا کر، اور میرے ہاتھ سے نکل جانے والی ہر چیز کا مجھے بہترین بدلہ عطا فرما۔‘‘
[1] حاکم: ۱/۵۳۲۔ حاکم نے کہا کہ یہ حدیث مسلم کی شرط پر صحیح ہے، اور ذہبی نے ان کی تائید کی ہے۔ [2] حاکم: ۱/۵۱۰ بروایت ابن عباس رضی اللہ عنہما ، حاکم نے اس حدیث کو صحیح کہا اور ذہبی نے ان کی تائید کی ہے۔