کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 25
سبب ہے۔ [1]
اسی اہمیت کے پیش نظر میں نے اپنی کتاب (( الذکر والدعاء والعلاج بالرقی من الکتاب والسنہ )) میں سے دم کی قسم کو مختصر کرکے یہ کتاب مرتب کی ہے اور اس میں کچھ اضافے بھی کیے ہیں جو ان شاء اللہ مفید ثابت ہوں گے۔
میں اللہ عزوجل سے اس کے اسمائے حسنیٰ اور صفات عالیہ کے وسیلہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس عمل کو اپنی ذاتِ کریم کے لیے خالص بنائے۔ اس سے خود مجھے بھی فائدہ پہنچائے اور اسے پڑھنے والے، طبع کرنے والے، اس کی اشاعت میں حصہ لینے والے، نیز تمام مسلمانوں کے لیے مفید بنائے۔ بیشک اللہ سبحانہ ہی اس عمل کا سرپرست اور اس کی قبولیت پر قادر ہے۔
[1] دیکھئے: فتح الباری: ۱۰/ ۱۹۵۔ فتاویٰ علامہ ابن باز: ۲/۳۸۴۔