کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 249
اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرا ذکر بلند کر دے، میرے بوجھ اتار دے، میرے معاملات سنوار دے، میرے دل کو پاک کر دے، میری شرمگاہ کی حفاظت فرما، میرے دل کو منور کر دے اور میرے گناہ بخش دے، اور میں تجھ سے جنت میں بلند و بالا مقامات کا طلب گار ہوں ، آمین۔ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میرے نفس میں ، میرے کان میں ، میری نگاہ میں ، میری روح میں ، میری خلقت میں ، میری اخلاق میں ، میرے اہل و عیال میں ، میری زندگی میں ، میری موت میں اور میرے عمل میں برکت عطا کر اور میری نیکیوں کو شرف قبولیت عطا فرما، اور میں تجھ سے جنت میں بلند و بالا مقامات کا طلب گار ہوں ۔ آمین۔