کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 248
کا، بہترین زندگی کا اور بہترین موت کا، اور اس بات کا (سوال کرتا ہوں ) کہ تو مجھے ثابت قدم رکھ، میری نیکیوں کا پلہ بھاری کر دے، اور میرا ایمان مضبوط کر دے، میرے درجات بلند کر، میری نمازیں قبول فرما اور میری خطائیں معاف فرما، اور میں تجھ سے جنت میں بلند و بالا مقامات کا طلب گار ہوں ۔ اے اللہ! میں تجھ سے تمام امور کی ابتدا اور انتہا کی بہتری کا سوال کرتا ہوں ، اور اول و آخر اور ظاہر و باطن کی اچھائی کا اور جنت میں بلند و بالا مقامات کا طلب گار ہوں ۔ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس عمل کی بہتری کا جسے میں لے کر حاضر ہوں اور جو کچھ انجام دوں ، اور اپنے عمل کی بھلائی کا، اور ظاہر و باطن کی عمدگی کا، اور جنت میں بلند و بالا مقامات کا طلب گار ہوں ، آمین۔ اے