کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 245
مُثْنِیْنَ بِمَا عَلَیْکَ، قَابِلِیْنَ لَہَا، وَأَتْمِمْہَا عَلَیْنَا۔))[1]
’’اے اللہ! ہمارے دلوں میں الفت پیدا کر دے، ہمارے باہمی معاملات کی اصلاح فرما دے، ہمیں سلامتی کی راہیں دکھا، ہمیں تاریکیوں سے محفوظ رکھ، ہمارے کانوں ، ہماری آنکھوں ، ہمارے دلوں ، ہماری بیویوں اور ہماری اولاد میں ہمیں برکت دے، اور ہماری توبہ قبول فرما، بے شک تو بہت توبہ قبول کرنے والا اور بہت رحم فرمانے والا ہے، ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر گزار، نعمتوں پر تیری تعریف کرنے والا اور نعمتوں کو قبول کرنے والا بنا دے، اور ہم پر ان نعمتوں کی تکمیل کر دے۔‘‘
[1] حاکم: ۱/۲۶۵۔ حاکم نے کہا کہ یہ حدیث مسلم کی شرط پر صحیح ہے اور ذہبی نے حاکم کی تائید کی ہے۔