کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 24
کرنا روحانی علاج ہے۔ اگر یہ نیک لوگوں کی زبان سے ہو تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے شفا حاصل ہوگی۔ ‘‘[1]
علماء کا اجماع ہے کہ دم کرنا جائز ہے اگر تین شرطوں کے ساتھ کیا جائے تو:
۱: اللہ تعالیٰ کے کلام یا اس کے اسماء و صفات کے ذریعے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول کلام کے ذریعہ دم کیا جائے۔
۲: دم عربی زبان میں ہو۔ اور اگر غیر عربی زبان میں ہو تو اس کا معنی معروف ہو۔
۳: یہ اعتقاد رکھا جائے کہ دم بذاتِ خود مؤثر نہیں ۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے اثر انداز ہوتا ہے۔ دم محض ایک
[1] فتح الباری: ۱۰/ ۱۹۶۔