کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 232
’’اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم سے تیری پناہ چاہتا ہوں ( اس دعا کو تین بار پڑھیں ) ۸۹۔ ((اَللّٰہُمَّ فَقِّہْنِی فِی الدِّیْنِ۔))[1] ’’اے اللہ! مجھے دین کی صحیح سمجھ عطا فرما۔‘‘ ۹۰۔ ((اَللّٰہُمَّ اِنِّی أَعُوذُ بِکَ أَنْ أَشْرِکَ بِکَ وَأَنْا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَاأَعْلَمٌ۔))[2] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں جانتے ہوئے تیرے ساتھ شرک کروں ، اور جو گناہ نادانستگی میں ہو گئے ان کی بھی تجھ سے معافی طلب کرتا ہوں ۔‘‘
[1] اس پر بخاری و مسلم کی روایت کردہ وہ حدیث دلالت کرتی ہے جس میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا ذکر ہے، دیکھئے: بخاری: ۱/۴۴۔ مسلم: ۴/۱۷۹۷۔ [2] احمد: ۴/۴۰۳۔ وغیرہ، نیز دیکھئے: البانی کی صحیح الترغیب و الترہیب: ۱/۱۹۔