کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 23
پاسکتا ہے جب اس کے اندر دو چیزیں موجود ہوں ۔ ایک تو اس کا ہتھیار فی نفسہٖ ٹھیک اور عمدہ ہو۔ دوسرے یہ کہ اس کا بازو قوی ہو۔ اگر ان دونوں میں سے ایک چیز مفقود ہوئی تو ہتھیار بہت زیادہ فائدہ نہیں دے سکتا۔ اور اگر دونوں چیزیں ہی مفقود ہوں تو کیا حال ہوگا؟ یعنی اس کا دل اللہ کی توحید، توکل، تقویٰ اور توجہ سے خالی ہو اور اس کے پاس ہتھیار بھی نہ ہو۔
دوسری چیز جس کا قرآن و حدیث کے ذریعے علاج کرنے والے کی جانب سے پایا جانا ضروری ہے، یہ ہے کہ اس کے اندر بھی مذکورہ بالا دونوں چیزیں موجود ہوں ۔ [1]
اسی لیے ابن التین رحمہ اللہ نے کہا ہے:
’’ معوذات اور ان کے علاوہ اسمائے الٰہی کے ذریعے دم
[1] دیکھئے: زاد المعاد: ۴/ ۶۸۔ الجواب الکافی، ص: ۲۱۔