کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 22
اور شفا کا ذریعہ ہیں ۔ لیکن اس نفع و شفا کے پیدا کرنے والے مؤثر صاحب عمل کی قبولیت، طاقت و قوت اور تاثیر کا بھی اس میں بہت دخل ہے۔ اس لیے اگر شفایابی میں تاخیر ہو تو یہ صاحب عمل کی تاثیر کی کمزوری یا جس پر دم کیا جارہا ہے اس کی عدم قبولیت یا اس کے اندر کسی ایسے قوی مانع کی وجہ سے ہے جس کے ساتھ دوا کارگر نہیں ہوتی۔ کیونکہ دم کے ذریعہ علاج میں دو چیزوں کا پایا جانا ضروری ہے۔ (۱) ایک مریض کی جانب سے۔ (۲) دوسری معالج کی جانب سے۔ مریض کی جانب سے جس چیز کا پایا جانا ضروری ہے وہ اس کی قوت نفس، اللہ تعالیٰ کی طرف سچی توجہ اور اس امر پر پختہ اعتقاد سے حاصل ہوتی کہ قرآنِ کریم مومنوں کے لیے رحمت اور شفا ہے۔ (جہاں تک معالج کا تعلق ہے، تو) صحیح دم وہی ہے جس پر دل اور زبان دونوں ہم آہنگ ہوں ۔ کیونکہ یہ ایک قسم کی جنگ ہے اور جنگجو اپنے دشمن پر اسی صورت میں غلبہ