کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 21
ابھی تک نازل نہ ہوئی ہو، اس میں بھی۔ لہٰذا اے اللہ کے بندو! تم دعا کیا کرو۔ ‘‘[1]
دوسری حدیث میں فرمایا ہے:
’’ تقدیر کو صرف دعا ہی ٹال سکتی ہے اور عمر میں صرف نیکی ہی اضافہ کرسکتی ہے۔ ‘‘[2]
لیکن اس جگہ ایک نکتہ کی طرف توجہ نہایت ضروری ہے۔ وہ یہ کہ قرآنی آیات، اذکار و وظائف، دعائیں اور تعوذات کہ جن کے ذریعے دم کیا جاتا اور شفا طلب کی جاتی ہے، یہ فی نفسہٖ نفخ بخش
[1] جامع ترمذی، مستدرک حاکم، مسند احمد، شیخ البانی نے اسے حسن کہا ہے۔ دیکھئے: صحیح الجامع: ۳/ ۱۵۱، حدیث: ۳۴۰۳۔
[2] مستدرک حاکم، جامع ترمذی، شیخ البانی نے اسے حسن کہا ہے۔ دیکھئے: سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ: ۱/ ۷۶، حدیث: ۱۵۴۔