کتاب: دعائیں اور شرعی دم - صفحہ 199
مشرق اور مغرب میں کی ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کاہلی، گناہ اور قرض سے۔‘‘
۴۶۔ ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ۔))[1]
’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں عاجزی، کاہلی، بزدلی،
بڑھاپے اور بخل سے، اور تیری پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے اور زندگی اور موت کے فتنہ سے۔‘‘
۴۷۔ ((اَللّٰہُمَّ اِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ جَہْدِ الْبَلَائِ، وَدَرَکِ الشَّقَائِ، وَسُوئِ الْقَضَائِ وَشَمَاتَۃِ الْأَعْدَائِ۔))[2]
[1] بخاری: ۷/۵۹۔ مسلم: ۴/۲۰۷۹۔
[2] بخاری: ۷/۱۵۵۔ مسلم ۴/۲۰۸۰، حدیث کے الفاظ یہ ہیں : ((کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي الله عليه وسلم یَتَعَوَّذُ مِنْ جَہْدِ الْبَلَائِ، وَدَرَکِ الشَّقَائِ، وَسُوئِ الْقَضَائِ، وَ شَمَاتَۃِ الْأَعْدَائِ۔))